اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے پر سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جنرل غفور کو اچانک ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، کیا اس کا تعلق وزیر فیصل واوڈا کی بوٹ کو عزت دو کی بے ہودہ گردان سے ہے؟ اور وزیر معافی پہ راضی نہیں، کیا آرمی چیف کی وزیراعظم
سے ملاقات سے پہلے ڈی جی کے تبادلے کے فیصلے کا اس سے کوئی تعلق ہے؟ تو پھر واوڈا کا کیا ہو گا؟ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے سے متعلق بھی خبریں چل رہی ہیں۔ واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کسی خاص وجہ سے نہیں ہوا بلکہ ان کا تبادلہ معمول کا حصہ ہے اور پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کئے گئے ہیں۔
جنرل غفور کو اچانک ISPR DG کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کیا اسکا تعلق وزیر فیصل واوڑہ کی بوٹ کو عزت دو کی بیہودہ گردان سے ہے؟ اور وزیر معافی پہ راضی نہیں۔ کیا آرمی چیف کی وزیرآعظم سے ملاقات سے پہلے DG کے تبادلے کے فیصلے کا اس سے کوئ تعلق ہے؟ تو پھر واوڑا کا کیا ہوگا؟
— Imtiaz Alam (@ImtiazAlamSAFMA) January 16, 2020