منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ کے حکمرانوں سے تو کتے قابو نہیں ہورہے لیکن کس اہم معاملے پر روڑے اٹکا رہے ہیں، مراد سعید نے پیپلز پارٹی کو آئینہ دکھا دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو صحت کارڈز دے رہی ہے مگر صوبائی حکمران اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں،سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،عوام کو وہاں مفت علاج کی ضرورت ہے،سندھ کے حکمرانوں سے تو کتے قابو نہیں ہورہے اور تنقید صحت کارڈز،لنگرخانوں اور پناہ گاہوں پر کر رہے ہیں،ان کو شرم آنی چاہئے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گرین پاکستان کے لیے اقدامات کر رہی ہے، گرین اینڈ کلین پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے،جو پاکستان یہ چھوڑ کر گئے تھے ہم نے وہی سے آغاز کیا ہے، اداروں کو خسارے سے نکال کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، سابقہ حکومتیں ملک کو تباہی کے دہانے پر پر چھوڑ کر گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنرمند پاکستان پروگرام کا مطلب اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، سی پیک کے تحت مغربی روٹ پرعمل شروع کردیا ہے، 16 ماہ میں این ایچ اے کے ریونیو میں 25 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا۔مراد سعید نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کا احساس پروگرام فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے، ملک بھر میں 200 کے قریب پناہ گاہیں بن چکی ہیں،جب بھی کوئی پاسکتانی بڑے شہر میں روزگار کی تلاش میں آتا ہے تو اس کیلئے رہائش کے مسائل ہوتے ہیں،اب کوئی بھی شخص پناہ گاہوں میں رہ کر نوکری تلاش کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے بلین ٹری منصوبہ وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ لنگرخانوں اور پناہ گاہوں پر تنقید کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے،وہ ان لوگوں سے اس کی قدر پوچھیں جو دو وقت کی روٹی شہر میں نہیں کھاسکتے اور رہائش کیلئے پیسے نہیں ہوتے،ہم نے ایسے ہی لوگوں کیلئے یہ پروگرام شروع کئے ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا مں ی سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھی ایسا ہی پروگرام لا رہے ہیں جو رات کو ڈیوٹی دیتے ہیں،ان اہلکاروں کو صحت کارڈز سمیت کھانے پینے کی سہولیات دیں گے،صحت کارڈز کے ذریعے ایک خاندان 7لاکھ 20ہزار تک مفت علاج کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کو جن کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ ہوگا ان کو بھی صحت کارڈز جاری کئے جائیں گے۔سندھ کے اندر کتوں کے کاٹنے کے واقعات بہت زیادہ ہورہے ہیں،خصوصاً لاڑکانہ میں ان کی تعداد ہے اگر ہم سندھ میں صحت کارڈز لوگوں کو دے رہے ہیں تو مخالفین کیوں اس کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں؟

سندھ کے حکمرانوں سے تو وہاں کے کتے قابو نہیں آرہے،سندھ کے حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ہمارے بزرگ شہری،بیوہ خواتین اور ان کے بچوں کی ذمہ داری لے رہے ہیں،ہم نے اس پروگرام کو بھی کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ2019ء مشکل سال تھا کیونکہ 11ملین ڈالر ہم نے پاکستان کے قرضوں پر سود دینا تھا،مگر اب 2020ء شروع ہوگیا ہے اور یہ سال عوام کو ریلیف دینے،ترقی وخوشحالی کا سال ہے۔سابقہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ کر دیا تھا مگر اب ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے اور اب ملک آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج قومی ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہورہے ہیں، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے، جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…