پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وادی نیلم میں برفانی تودہ گر گیا‘ پورا گاؤں اس کے نیچے دفن ہو گیا حکومت اب تک ریسکیو آپریشن کیوں نہ کر سکی؟

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں ڈیزاسٹر‘ قدرتی آفتیں اور موسم ایشو نہیں ہوتے‘ ایشو یہ ہوتا ہے کہ کیا آپ ان کے لیے تیار ہیں یا تیار نہیں ہیں اور ہم بدقسمتی سے من حیث القوم ان کے لیے کبھی تیار نہیں ہوتے چناں چہ ہم گرمیوں میں گرمی‘ سردیوں میں سردی اور برسات میں بارش سے مرتے ہیں اور ہم پانچ ہزار سال سے مر رہے ہیں‘ ہم کتوں کے کاٹنے اور مچھروں سے بھی مر جاتے ہیں اور ہم پانی پی اور کھانا کھا کر بھی مر جاتے ہیں‘ آپ ہماری تیاری کا عالم دیکھیے‘ اسلام آباد کی پہاڑیوں میں ائیر بلیو کا طیارہ گر گیا تھا‘

حکومت اڑھائی گھنٹے تک وہاں نہیں پہنچ سکی‘ راولپنڈی میں بھوجا ائیر لائین کا طیارہ گرا‘ ہمارے پاس ایمبولینس‘ ہسپتالوں میں دوائیں اور لاشوں کے لیے کفن تک نہیں تھے‘ چار دن لاشیں پڑی رہیں‘ کراچی میں دو بار ہیٹ ویو آئی اور یہ پہلی بار 1200 اور دوسری بار 65 زندگیاں لے گئی‘ حکومت کے پاس ایمبولینسز‘ کفن اور تابوت تک نہیں تھے اور کل وادی نیلم میں برفانی تودہ گر گیا‘ پورا گائوںاس کے نیچے دفن ہو گیا‘ حکومت اب تک ریسکیو آپریشن نہیں کر سکی‘ مقامی لوگوں نے 73 لاشیں نکالیں جب کہ بے شمار لاشیں اور جانور ابھی تک برف میں دفن ہیں‘ آپ دیکھ لیں ہمارا عام آدمی بھی ٹرینڈنہیں ہے‘ یہ سرد علاقے میں رہنے کے باوجود یہ نہیں جانتا برفانی تودے کہاں کہاں بن رہے ہیں اور یہ کب سرک سکتے ہیں اور حکومت کو بھی یہ معلوم نہیں کہ اس قسم کا ایشو ہو جائے تواس نے ریسکیو کیسے کرنا ہے‘ کیا قومیں ایسی ہوتی ہیں‘ کیا ملک اس طرح چلتے ہیں‘ ہم بہرحال آج کے ایشو کی طرف آتے ہیں،حکومت ابھی اتحادیوں کی ناراضی سے نہیں نکل سکی اور سندھ بھی بپھر گیا‘ یہ معمولی ایشوز بڑے کیوں ہو رہے ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جب کہ حکومت کی اتحادی ق لیگ بھی ناراضگی کے میدان میں اتر آئی‘ یہ کیوں ناراض ہے ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور حکومت پر عدالتی دبائو بھی آنا شروع ہو گیا‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…