جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف واپس آئے تو جیل میں ان کیساتھ کیسا سلوک ہوگا، انتباہ جاری 

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ امور بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے لگتا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان سے جیل میں دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے

اگر ایسا ہے تو انہیں واپس آکر جیل میں باقی سزا کاٹنی چاہیے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری ان کی عمر اور لائف اسٹائل کے مطابق ہے، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان سے جیل میں باقی قیدیوں جیسا سلوک ہوگا اور ان سے امتیازی سلوک نہیں روا رکھا جائے گا۔معاون خصوصی برائے احتساب نے کہاکہ شہباز شریف کیس میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں، شہباز شریف پر بہت سخت الزامات ہیں، انہیں اور سلمان شہباز کو بہرحال ان باتوں کا جواب دینا ہوگا۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے بڑے کردار بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں اور وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں9،10 ارب روپے کی خاصی بڑی رقم کی پلی بارگین ہوئی ہے اور یہ پیسے عدالتوں کے ذریعے قومی خزانے میں جمع ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں 16 سے زائد ریفرنسز ابھی فائل ہونے ہیں، پیپلزپارٹی ایک پرانی جماعت ہے، ان کے چند اشخاص کے خلاف کیسز ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر عزیزوں کے ہمراہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…