لاہور( این این آئی)تاریخی شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ٹبی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔مقدمہ میں نجی کمپنی کے ایگزیکٹو ایڈمن ا سجد نواز اور دیگر عملے کو نامزد کیاگیاہے۔مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر والڈ سٹی علی اسلام کے بیان پر درج کیا گیا ۔متن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اتھارٹی کی اجازت کی شق نمبر 12 کے خلاف ورزی کی،پرائیویٹ ڈنر کو شادی کے فنکشن میں تبدیل کرکے فنکشن دیر تک جاری رکھا گیا۔علاوہ ازیں لاہورکے شاہی قلعہ کے شاہی
باورچی خانہ میںدعوت ولیمہ کے انعقاد کے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر ی گئیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہ دایت پر بنائی گئی انکوائری ٹیم نے رائل کچن کا تفصیلی دورہ کیا اورمعطل کئے گئے شاہی قلعہ کے انچارج سمیت دیگرملازمین کے بیانات قلمبند کئے ۔بتایا گیاہے کہ دعوت ولیمہ کے انعقاد سے کسی بھی حصے میں نقصان کے کوئی شواہدنہیں ملے ۔ذرائع کے مطابق شاہی حمام میں نجی ڈنرکی تقریب کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی اورانہیں تمام قواعدوضوابط سے بھی تحریری طورپرآگاہ کیاگیا تھا۔