بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقاریر، دو مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق دو مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق 27 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔

جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، میئر کراچی وسیم اختر اور محمد جاوید شامل ہیں۔کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔خیال رہے کہ جن مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی گئی وہ تھانہ ملیر سٹی اور بریگیڈ میں درج ہیں۔اشتعال انگیز ی کے دیگر مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے گواہ انسپکٹر آزاد خان نے اپنا بیان قلمبند کرایا جس پر عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 27 مقدمات کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔ڈاکٹر عاصم، میئر کراچی وسیم اختر، انیس قائمخانی، روف صدیقی، عدالت میں پیش ہوئے۔مدعی مقدمہ رینجرز ڈی ایس آر عنایت اللہ درانی کی عدم حاضری کے باعث سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ملزمان کے وکلاء آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…