اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میں 1985ء سے نواز شریف پراعتبارنہیں کرتا،سابق وزیر اعظم نےپیسے نہیں دئیے بلکہ کتنے اراکین اسمبلی کے ووٹ دیکر این آر او کیا؟اعتزاز احسن پھٹ پڑے

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئرمرکزی رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اس ملک میں کبھی بھی سویلین بالا دستی نہیں رہی ،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھے ،نوازشریف نے اس معاملے پرپھرتی دکھائی ۔

میں 1985ء سے نواز شریف پراعتبارنہیں کرتا ، نواز شریف نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 اراکین اسمبلی کے ووٹ دے کر این آر او کیا،عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ تو ہو گیا ہے ، میں نے تو 2014ء میں جلسے میں کہا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے معاملات سنبھالیں ،بلاول بھٹو جو سیاست کر رہے ہیںانہوںنے بہت کچھ حاصل کیا ہے ،شہریت کے قانون کے بعد بھارت اورمودی دنیا اور عالمی میڈیا کے ریڈار پرآگئے ہیں اور خود بھارت کی عوام اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بھارت نے چھ ماہ سے کشمیرمیں کرفیولگارکھا ہے لیکن یہ معاملہ عالمی میڈیا میں کچھ نیچے جارہا تھا لیکن جب سے مودی نے شہریت قانون پاس کیا ہے یہ معاملہ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوگا،بھارت میں غیر مسلم بھی مسلمانوں کی حمایت میں باہر نکل آئے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک میںکبھی بھی سویلین بالادستی نہیں رہی اور سویلین بالا دستی صرف کہنے کی باتیں ہیں ۔ایک فوجی گرفتار ہوا،نوازشریف کو عدالت نے سزا دی لیکن وہی فوجی ایک سال بعد انہیں ملک سے باہر بھجوا دیتا ہے ۔ انہوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے کہا کہ ہم ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھے۔

،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے موقف اپنایا کہ اسے پروسیجر اور طریق کار کے مطابق پاس ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی نے اس بل میں ترامیم کی بات کی کہ سروسز چیفس کی توسیع کا کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی یا کابینہ کرے اور اس معاملے پر پارلیمان کو جوابدہ ہوا جائے ۔ جہاں تک میرا سوال ہے تومجھے ذاتی طور پر ووٹ دینے پر دکھ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے اس معاملے پر پھرتی دکھائی اور انہوںنے اپنے اراکین کو ایک خط بھی لکھا ۔

پھر ہم نے بھی سوچ بچار کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کااختیار ہے کہ وہ آرمی چیف کو ڈس مس کرے لیکن کوئی آرمی چیف وزیراعظم کو ڈس مس نہیںکرسکتا ۔ 1956،1972،1973حتی کہ بھارت کے آئین میں مدت کا ذکر نہیں اوریہ وزیر اعظم کی صوابدید پرہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کس چیز کے تحت باہر چلے گئے ؟، نواز شریف (ن) لیگ کے ووٹ بیچ کرباہر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر 18اکتوبر2014کو جلسے میں کہا تھاکہ بلاول بھٹو کو پارٹی کا انتظام سنبھال لینا چاہیے ۔

بلاول بھٹو کافی حد تک خود مختار ہیں ،ڈیڑھ سال میں نوازشریف، شہبازشریف، آصف علی زرداری اور عمران خان نے رونمائی کے بعد جو سیاست کی ہے ان سب میں بلاول بھٹو نے جوسیاست کی ہے اس میں وہ نیٹ گینر نظرآتے ہیں انہوں نے ایک نوجوان سے میچورلیڈرکی طرف سفر طے کیا ہے ان کی زبان شائستہ ، ہونٹوں پر مسکراہٹ اور لہجہ شیریں ہیں جبکہ باقی دبڑدروس کر رہے ہیں، انتخابات پہلے ہوںے 2023 میں انہوں نے بہت کچھ حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے امریکہ ایران کے معاملے پر وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ اپنے بیان پر قائم رہیں گے یا نہیں ۔ ہوسکتا ہے کہیں سے پیغام آجائے کہ ہم چار لاکھ پاکستانیوںک و واپس بھیج رہے ہیں، چھ ارب ڈالرواپس کر دیں تو انہیں وسیع تر قومی مفاد میں اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑجائے اور وہ عموماً اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…