کراچی( آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کے ایئر پورٹس دنیا کے تمام جرائم کی ڈیل کی جگہ بن گئی۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ناروا سلوک کے معاملہ کی سماعت کی۔عدالت نے سول ایوی
ایشن حکام پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو فوری طلب کر لیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ مسافر ائیر پورٹس پر زمین پر پڑے ہوتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مسافروں کے ساتھ سول ایوی ایشن والے کیا کرتے ہیں، سب معلوم ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے کہیں دس منٹ میں عدالت پہنچیں