ٹماٹر کے بعد شوکت یوسفزئی کا عوام کو آٹے کا استعمال بھی ترک کرنے کا مشورہ

8  جنوری‬‮  2020

پشاور (این این آئی)آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے عوام کو انوکھا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

سال نو کے آغاز پر آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فائن آٹا مضر صحت ہے لوگ فائن آٹا نہ کھائیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فائن آٹا کھانے سے بیماریاں پھیلتی ہیں ،سرخ آٹا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے اس لیے عوام سرخ آٹا کھائیں۔دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے صوبے بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور روٹی کی قیمت 150 گرام 15روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں نان بائیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے پر سبسڈی دے، نان نائی اس وقت آٹا ڈیلرز کے لاکھوں روپے کے مقروض ہو گئے ہیں جبکہ آٹا ڈیلرز کو بے جا جرمانہ کیا جا رہا ہے، جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل شوکت یوسفزئی نے مہنگائی کے پیش نظر عوام کو ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…