اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم فارم کی فیس اس لیے لی ہے کہ نادرا اس پراجیکٹ کو دیکھ رہا ہے،نادرا حکومت کو بتائے گا کہ کس شہر میں کتنے گھروں کی ڈیمانڈ ہے،ڈیمانڈ کے بعد نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت پلان تیار کرینگے۔ وقفہ سوالات کے دور ان طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم فارم کی فیس اس لیے لی ہے کہ نادرا اس پراجیکٹ کو دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فارم کی 200 روپے فیس نادرا کو جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نادرا حکومت کو بتائے گا کہ کس شہر میں کتنے گھروں کی ڈیمانڈ ہے،ڈیمانڈ کے بعد نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت پلان تیار کرینگے اس سلسلہ میں صوبوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کو لکھا بھی ہے، انکی طرف سے بھی کوئی منفی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ قیاس آرائیاں ہے کہ پانچ مرلے کے گھر کی کتنی قیمت ہوگی۔