بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ حضور اکرم ؐ آخری نبی ہیں،قومی اسمبلی میں گستاخانہ مواد کی روک تھام کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں گستاخانہ مواد کی روک تھام کی قرارداد متفقہ منظور کرلی گئی۔ پیر کو قرارداد وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے پیش کی۔ قرار داد میں کہاگیاکہ یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں۔ قرار داد میں کہاگیاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہلبیت، صحابہ کرام پر جان قربان کرنے کا اعادہ کرتا ہے، قرار داد میں کہاگیا کہ

توہین آمیز خاکوں، قابل اعتراض کتب پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ گستاخانہ مواد کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور بحق سرکار ایسی کتب کو ضبط کیا جائے۔ بعد ازاں گستاخانہ مواد کے خلاف متفقہ قرارداد ایوان میں منظور کرلی گئی سپیکر قومی اسمبلی نے گستاخانہ مواد بارے قرارداد کی روشنی میں متنازعہ کتب کا معاملہ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کو بھجوا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…