جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

دوسروں کی عزت کا تماشہ بنانے کو صحافت نہ سمجھیں، فواد چوہدری پر الزام لگانے والے اینکر نے معافی مانگ لی

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پرالزام لگانے والے اینکر رائے ثاقب کھرل نے معافی مانگ لی ہے، صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جو تکلیف مجھے ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی۔صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے، جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان

سے کم نہیں ہوئی۔امید ہے آئندہ ایسے الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے، دوسروں کی عزت کا تماشہ بنانے کو صحافت نہ سمجھیں۔واضح رہے کہ اینکر رائے ثاقب کھرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور میں اس بات پر بھروسہ رکھتا ہوں کہ خاندانی اور نجی معاملات کو صحافتی گفتگو کا حصہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ میں فواد چودھری اور دیگر افراد سے معذرت خواہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…