بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جن لوگوں کو نوازنے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیں،احسن اقبال نے نیب آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے سے انکار کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ایک بار پھر نیب آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ نہیں لینا چاہتا، جن لوگوں کو نوازنے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیں جبکہ ا حتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا 7 روز جسمانی ریمانڈ دیدیا۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جس پر نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے آغاز پر نیب پراسیکیوٹر نے احسن اقبال کے مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ کو مزید ریمانڈ کیوں چاہیے؟نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس احسن اقبال کے خلاف بے شمار شواہد موجود ہیں، نارووال اسپورٹس سٹی کی لاگت میں 180 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ضلعی سطح کے گراؤنڈ پرعالمی معیار کے اسٹیڈیم جتنا خرچ کردیا گیا، منصوبے کی منظوری میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، احسن اقبال نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد اختیار کا غلط استعمال کیا۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ احسن اقبال نیاپنی وزارت کو نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا کہا، حقیقت یہ ہے کہ وہ منصوبہ 2012 میں پنجاب حکومت کو منتقل ہوچکا تھا، 18 ویں ترمیم کے بعد 200 ملین روپے وفاقی بجٹ سے نارووال کیلئے رکھنا غیرقانونی تھا۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ احسن اقبال کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے، ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، وائٹ کالر کرائم میں بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کریں تو کوئی تعاون نہیں کرتا، سرکاری ادارے بااثر ملزمان سے ڈرتے ہیں اور ریکارڈ نہیں دیتے۔احسن اقبال کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ایک سال سے صرف ریکارڈ کیلئے ہی خط لکھ رہا ہے،

گزشتہ سماعت پر ریمانڈ کی جو وجوہات بتائی گئیں اور وہی آج بھی ہیں، اب تو نیب نے کِک بیکس اور اثاثوں کی چھان بین کی بات بھی شروع کردی ہے،لگتا ہے کہ نیب اب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں بھی احسن اقبال کو اس کیس سے جوڑنا چاہتا ہے، یہ صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے اور کچھ بھی نہیں۔اس موقع پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ احسن اقبال کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا یا نہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اطلاق نہیں ہوگا۔دورانِ سماعت احسن اقبال نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ نہیں لینا چاہتا،

جن لوگوں کو نوازنے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیں۔بعد ازاں عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا 7 روز جسمانی ریمانڈ دے دیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو 23 دسمبر کو نیب نے گرفتار کیا۔نیب دستاویز میں کہا گیا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس سٹی منصوبے کی لاگت 34.410 ملین روپے سے بڑھا کر 97.520 ملین کی گئی اور لاگت بڑھانے کی کسی مجاز اتھارٹی یا فورم سے منظوری نہیں لی گئی۔نیب دستاویز کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری نہ لینا اور ایسا خود کرنا بدنیتی ہے، منصوبہ پلاننگ کمیشن کے ڈیویلپمنٹ مینوئل میں درج قابل عمل اسٹڈی کے بغیر شروع کیا گیا،

50 ملین سے زیادہ کی لاگت کا اسکوپ بڑھانے کیلئے قابل عمل ہونے کی اسٹڈی ضروری ہے۔دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ ریکارڈ کے ساتھ 15 مارچ 2012 کو پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا، پنجاب اسپورٹس بورڈ کو منصوبے کی حوالگی کے باوجود احسن اقبال نے اس پر وفاقی حکومت کے فنڈزخرچ کیے۔رہنما مسلم لیگ ن پر الزام لگایا گیا ہے کہ احسن اقبال نے بدنیتی سے منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا جس کا کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔نیب دستاویز کے مطابق منصوبے کا ازسرنو پی سی ون تیار کیا گیا جس کی لاگت 2498.779 ملین تھی، نئے پی سی ون کی منظوری 17 جولائی 2014 کو سی ڈی ڈبلیو پی نے دی جس کی سربراہی خود احسن اقبال کر رہے تھے۔نیب کے مطابق منصوبے کا ایک اور پی سی ون تیار کرایا گیا جس کی لاگت 2994.329 ملین روپے تھی، سی ڈی ڈبلیو پی نے تین مئی 2017 کو اس کی منظوری دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…