لاہور( آن لائن ) ننکانہ صاحب گورودوارہ جنم استھان کے باہر مجمہ اکٹھا کرنے والے مرکزی ملزم عمران کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ملزم عمران نے ذاتی لڑا ئی کو مذہبی رنگ دے کر سکھوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کیں تھی اور عوام کو ان کے خلاف اکسانے کے لیے اشعال انگیز تقریریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیں تھیں۔بعد ازاں گزشتہ روز
وزیراعظم پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے نظریے کے خلاف ہے اس پر حکومت پولیس اورعدلیہ کوئی رعائت نہیں دکھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ واقعے اوربھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں پرحملے میں فرق ہے۔