منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں 5 سے 15 برس کے ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں میں مٹی سے منتقل ہونے والے ہیلمنتھ انفیکشنز کا خطرہ ،یہ انفیکشنزکیسے ہوتے ہیں؟سرکاری دستاویز میں اہم  انکشاف

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ایک سرکاری دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے 40 اضلاع میں 5 سے 15 برس کے ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں میں مٹی سے منتقل ہونے والے ہیلمنتھ انفیکشنز(ایس ٹی ایچ)کا خطرہ ہے۔ہیلمنتھ انفیکشنز آنتوں کے کیڑوں سے ہوتے ہیں جو مٹی کے

ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صحت حکام نے ملک بھر میں قائم اسکولوں کی سطح پر ڈی ورمنگ (کیڑوں کے خاتمے)کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے کیے گئے پہلے ایس ٹی ایچ سروے کے بعد ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کی تعداد سامنے آئی۔سروے میں انکشاف ہوا کہ ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں میں سے صرف کراچی میں 46 لاکھ بچوں کو سالانہ علاج کی ضرورت ہے۔وہ علاقے جہاں صفائی ستھرائی کی کمی ہے وہاں ان کیڑوں کے انڈے مٹی کو آلودہ کرتے ہیں، ایس ٹی ایچ انفیکشنز سے پیٹ درد، ڈائیریا، خون اور پروٹین کی کمی، ریکٹل پرولیپس اور جسمانی اور دماغی نشوونما میں کمی کے مسائل ہوسکتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریسشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے کراچی میں ڈی ورمنگ (کیڑوں کے خاتمے) پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ نے نجی اسکولوں کو 10 جنوری سے قبل تدریسی عملے اور طلبا کی تعداد کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے تاکہ رواں ماہ کے اواخر میں شہر میں ایک جامع مہم کا آغاز کیا جاسکے۔سکولوں پر مبنی پروگراموں کے علاوہ ماہرین صحت نے والدین کے لیے آگاہی مہم کے آغاز کی تجویز دی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…