اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویب سائٹ گلوبل فائر پاور کے مطابق امریکا دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے جبکہ ایران کا اس فہرست میں 14واں نمبر ہے،ر روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا اپنے دفاع پر 716ارب ڈالر جبکہ ایران صرف 6ارب ڈالر خرچ کرتا ہے،امریکا نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں ویتنام، عراق اور افغانستان میں تین بڑی جنگیں لڑی ہیں، طویل عرصہ تک لڑی جانے والی ان جنگوں میں امریکا نے ٹریلین ڈالرز خرچ کیے
لیکن کسی جنگ میں اسے کامیاب نہیں کہا جاسکتا جبکہ اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکا میں کشیدگی انتہا کو چھورہی ہے، ایران کی جانب سے اپنے جنرل کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ بھی براہ راست ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ایرانی حکومت کے ساتھ عالمی اخبارات، تجزیہ کار اور عالمی سفارتکار بھی امریکا کے اس حملے کو جنگ کا اعلان قرار دے رہے ہیں۔