اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی سعودی عرب کے حوالے سے خط لے کر جا رہے تھے،اس میں تھا کہ سعودی عرب کےساتھ جاری کشیدگی کو کیسے کم کیا جائے۔اس خط میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کو کم کیا جائےاور یہ بات بھی ممکن ہے کہ
اس بات کا علم اسرائیل اور امریکا کی ایجنسیوں کو ہو،امریکا نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو جنگ سے بچنے کے لیے قتل کیا گیا،لیکن اصل بات یہ ہے کہ قاسم سلیمانی ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کم کرنا چاہتے تھے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا پورے مڈل ایسٹ کو اسرائیل کے حوالے کرنا چاہتا تھا کہ امریکا پورے مڈل ایسٹ پر قبضہ کر لے۔