بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

اب ہوٹلوں کا اضافی کھانا مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا، انتہائی اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ریاست مدینہ کے خواب کی تعمیر کے لیے پنجاب میں غریب و مساکین اور ضرورت مند افراد کو

پناہ گاہوں میں مفت قیام و طعام کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ”احساس“ پروگرام کے تحت کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کے لیے ایورڈسسٹم کا اجراء کیا جا رہا ہے اور ان کی خدمات کے عوض انہیں پوائنٹس بھی دئیے جائیں گے۔عمر تنویر بٹ نے کہا کہ ملک میں خوراک کا ضیائع روکنے کے لیے اپنی نوعیت کا یہ پہلا قانون ہے۔جس کے تحت اضافی کھانے کے بہترین استعمال کا قانون وضع کیا گیا ہے۔جس کے تحت ہوٹلوں میں فالتو بچ جانے والا کھانا ضائع کئے جانے کی بجائے ان افراد تک پہنچایا جائے گاجواس کے مستحق ہیں۔عمر تنویر بٹ نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 40فیصد خوراک ضائع ہوجاتی ہے۔اور وزیراعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت یہ اضافی خوراک مستحق تک پہنچانے کا نظام وضع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ہوٹل مالکان کو نیک اور رفاع عامہ کے نیک عمل میں شریک ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے اور ان کی خدمات اور جذبے کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…