سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے امسال 2020 کی حوالہ سے پیشگوئی کرتے ہوئے سال 2020 کو پوری دنیا کے لئے سیاسی افراتفری،بے چینی اور زمینی گردش کا باعث قرار دیا جس میں پاکستان،
افغانستان، امریکہ،انڈیا،بنگلہ دیش کے حکمرانوں کے لئے دشواری اور مصائب کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں اس لئے ان ممالک کے سربراہان مملکت کو محتاط پالیسی اختیار کرنا ہو گی تاکہ وہ مشکلات اور بحرانوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ستارے اپوزیشن جماعتوں کے راہنماوں بلال بھٹو، اور مریم نواز کے عروج کی طرف گامزن ہیں جبکہ آصف علی زرداری اور ملک ریاض کے بیماریوں میں مبتلا رہنے سگنل دے رہے ہیں اسی طرح بھارتی وزیراعظم بیماری کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں رہیں گے۔پیر عبدالحمید نے بتایا کہ امسال پاکستان،ایران اور عراق ہر لحاظ سے بحرانوں میں نظر آرہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں معاشی اور قدرتی آفات کے خطرات منڈلا رہے ہیں جن میں سعودی خاندان کے لئے مشکلات،اسلامی کونسل کی دنیا پر گرفت کمزور،پاکستان میں پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ سے دوچار،ترکی اور ملشیاء کے سربراہان مملکت کے لئے خطرات،بھارتی وزیراعظم کے گرد سیاسی گھیراتنگ،زمین کی گردش میں سیاروں کا ٹکراو،شمالی کوریا کی طرف سے بڑا ایٹمی وبحری تجربہ، یورپ میں دہشت گردی، وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کے کئی سیاسی شخصیات کے زوال،کسی سربراہ مملکت کے انتقال جیسے واقعات رونما ہونے کا ستارے سگنل دے رہے ہیں۔