بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قرض لینے پر خودکشی کادعویٰ کرنیوالوں نے ایک سال میں کتنے ہزار ارب قرض لیا، ن لیگ نے حیران کن دعوے کرتے ہوئے بڑا سوالات بھی اٹھا دیے

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ قرض لینے پر خودکشی کادعویٰ کرنیوالوں نے 16ماہ میں 11 ہزار ارب قرض لیکر اپنی نالائقی ثابت کردی،

گیس بجلی پیٹرولیم مصنوعات سمیت عام آدمی کے استعمال کی اشیاآلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے نوکریاں دینے کی بجائے مزید 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے گیس، بجلی، ادویات میں دو سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے وزراسیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر رہے ملک پر ایک مافیا کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، کرنل مبشر جاوید،میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ پہ حملہ، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش، سرکاری املاک پہ حملہ، پارلیمان پہ لعنت کون سا جمہوری عمل ہے، اگر بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں، ساری بیویوں اور سارے فارن اکاؤنٹس کو ڈکلیر کروائیں اصلی چور اب پکڑا گیا ہے جو بیس سال سے شور مچا رہا ہے اور دوسروں کو چور کہ رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…