بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں نیا سال، مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا،روزمرہ کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کتنے فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا؟

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹماٹر نے بھی ایک بارپھراڑان بھرلی،ایک ہفتے میں 35 روپے فی کلومہنگا ہوگیا،ہفت روزہ بنیاد پر عام آدمی کیلئے مہنگائی کی اوسط شرح ساڑھے 22 فیصد تک پہنچ گئی۔نئے سال میں بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 28 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ہفت روزہ بنیادپرمہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح19.8فیصدرہی۔رپورٹ کے مطابق 30 ہزارروپے تک ماہانہ کمانے والوں کیلیے قیمتوں میں اوسطا 22.5 فیصداضافہ ہواجوگزشتہ12 سال کی بلندترین شرح ہے، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، لہسن، گھی، چینی،آٹے، دودھ، تمام دالوں،انڈے،کیلے،خشک دودھ اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،پٹرول،ڈیزل،ایل پی جی، جلانیکی لکڑی،کپڑا اورصابن بھی مہنگاہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی51 بنیادی اشیاء میں سے صرف جوتوں اور لوکل فون کال کی قیمت نہیں بڑھی۔باقی تمام اشیاء گزشتہ سال سے مہنگی فروخت ہوئیں،ٹماٹرجودسمبرکے آخر میں معمولی سستا ہواتھاہفتے کے دوران دوبارہ مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے ٹماٹرگزشتہ سال کے مقابلے میں 213 فیصد، پیاز138فیصد،لہسن98فیصداورآلو92فیصدمہنگافروخت ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…