تیاری پکڑ لو!ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سٹارٹ ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگی خبر دار کردیا

5  جنوری‬‮  2020

اسلام آبا،لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کل پیر سے منگل تک پنجاب، خیبرپختونخوا ہ اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں اتوار کی صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ برفباری کی وجہ سے وادی زیارت نے سفید چادر اڑھ لی ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور گرد ونواح میں تقریباً 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور برفباری کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گزشتہ رات بھر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ وانا، اعظم ورسک، شاہ عالمل، وادی شکئی، رغزئی اورپاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں برف باری کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔جنوبی ایشیا کی طویل ترین سرنگ لواری ٹنل کو جانے والی سڑک پر برف جمع ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اس کے متصل علاقوں کے علاوہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…