کراچی(این این آئی)عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی میں امریکا، برطانیہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔کراچی میں خانہ فرہنگ ایران سمیت مختلف ایرانی اداروں اور اس نوعیت کی پراپرٹیز پر بھی حفاظتی انتظامات کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے فارن سیکورٹی سیل
کو اس سلسلے میں غیر محسوس طریقے سے بھرپور حفاظتی انتظامات کو انتہائی حد تک فعال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جس کے بعد قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف بھی پولیس کے گشت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس کے متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفارتکاروں کی آمدورفت کے وقت بھی سیکورٹی فول پروف کریں۔