کراچی(این این آئی)ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیش کش پرآدھی ایم کیو ایم پیپلز پارٹی اور آدھی پی ٹی آئی کے ساتھ جانا چاہتی ہے،ان تلوں میں تیل نہیں اور یہ پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے،ایم کیو ایم کوصرف وزارتوں کی فکرہے،عوام کی نہیں، پیپلزپارٹی سے عوام پہلے متنفرتھے اور اب لوگوں کو پی ٹی آئی سے بھی کوئی امید نہیں ہے۔ہفتہ کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار پرانے ساتھیوں پربرس پڑے اور بلاول بھٹو کی پیش کش پر بھی جواب دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ اِن تلوں میں تیل نہیں،یہ پرانی تنخواہ
پرہی کام کریں گے۔انھوں نے طنزیہ کہا کہ اب بلدیاتی حکومت بھی جانیوالی ہے، پھرتیرا کیا ہوگا کالیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ اختیارات کیلئے وزیراعلی ہاؤس پر میئرکراچی دھرنا دیں،میں ساتھ دوں گا اورمصطفی کمال بھی ہوں گے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیوایم کولفنگوں سے لے کر لونڈوں کے ہاتھ میں دیں گے، ایم کیوایم اپنارویہ درست کرے اورخود کوعوام سے جوڑے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم عوام کو نئی رابطہ کمیٹی دیں گے اور قبضہ مافیا اورقبضہ گیروں سے جان جھڑائیں گے، جلد کایا پلٹنے والی ہے،تمہارا ابھی وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا۔