کراچی (این این آئی)بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں مشکلات کے باعث سینکڑوں پاکستانی ہندؤں کی استیاں گنگا جانے کی منتظر ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ڈاکٹر شریواستو چاولا کی بھابھی آشا چاولہ کی اچانک موت ہوئی۔ڈاکٹر شریواستو نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں ہم نے تین بار ویزا کے لیے درخواست دی ہے لیکن بھارتی حکام نے ہماری درخواست مسترد کردی۔ڈاکٹر شریواستو نے بتایا کہ انہیں ویزا مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ہم نے ویزا کی درخواست کے ساتھ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروایا اور انہیں بتایا کہ ہم ان کی
راکھ بھارت لے جانا چاہتے ہیں،رسومات کروانے والے پنڈت کا تعارفی کارڈ بھی جمع کروایا تھا۔ لیکن ہمیں دوبارہ درخواست جمع کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق آشا چاولا کی طرح سینکڑوں پاکستانی ہندوں کی استیاں گنگا جانے کے منتظر ہیں۔ آخری رسومات کے لیے بھارتی ویے کا حصول ہمیشہ سے ہی مشکل تھا لیکن پلوامہ واقعے نے اہل خانہ کے لیے اپنے پیاروں کی آخری خواہش کو پورا کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔ڈاکٹر شریواستو کے مطابق سینکڑوں ہندؤں کی استیاں پاکستان کے مختلف مندروں میں محفوظ ہیں۔