اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کا عوام کے لئے ایک اور سرپرائز، نئے وزیر تعلیم کی اپنی تعلیم کتنی نکلی؟

datetime 4  جنوری‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب میٹرک پاس نکلے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ ملنے والی دستاویز کے مطابق نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے،اکبر ایوب اس سے پہلے وزیر مواصلات تھے، ان کا قلمدان تبدیل کرکے آج اْنہیں صوبے کا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی تعلیمی قابلیت ماسٹرز تھی، اْن کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا۔ وزیر تعلیم اکبر ایوب

نے گفتگو میں کہا کہ تعلیم سے فرق نہیں پڑتا، اْنہیں پالیسی بنانی ہے، تعلیم کے شعبے میں تجربہ ہے اور ان کے پاس انتظامی امور کا بھی وسیع تجربہ ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر تعلیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر ایوب کا انتظامی تجریہ کافی وسیع ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اْن کے پاس کونسی ڈگری ہے، انہوں نے معروف ادارے سے پڑھا ہے اور ایک قابل شخص ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…