منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی کے عمل میں سب سے پہلے سوچ تبدیل ہوتی ہے ملک بھر میں تبدیلیاں لا رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا پنجاب پولیس کو ماڈل پولیس بنانے کا عزم

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی،جہلم (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے عوام کا اعتماد پولیس پر سے اٹھ گیا تھا مگر اب یہ بحال ہو رہا ہے تبدیلی کے عمل میں سب سے پہلے سوچ تبدیل ہوتی ہے ملک بھر میں تبدیلیاں لا رہے ہیں ہم نے پنجاب پولیس کو ماڈل پولیس بنانا ہے عوام کو پنجاب پولیس میں اب تبدیلی نظر آنی ہی چاہیئے پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

ماضی میں سیاستدان سیاسی مقاصد کے لیئے پولیس افسران لگواتے تھے اور پولیس و کچہری پر ان کا ہولڈ رہتا تھا اب ایسا ناممکن ہے پنجاب بھر میں ماڈل پولیس سٹیشن بنیں گے اور ان میں بھرپور اصلاحات بھی ہو رہی ہیں جوکہ تیس سال سے نہیں ہوئیں یہ ماڈل پولیس سٹیشن عوام کے لیئے رول ماڈل بنیں گے آئی جی پنجاب کے ساتھ پولیس اصلاحات کے لیئے مکمل تعاون کریں گے ہم نے خیبر پختوخواہ پولیس کو سیاست سے پاک کیا ہے پولیس اچھا کام کرتی ہے تو ملک کی تقدیر بدل جاتی ہے تھانہ کچہری کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں ماڈل پولیس سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پختونخواہ پولیس کو سیاسی کلچر سے پاک کیا اب ملک بھر میں ایسا کریں گے حکومت پنجاب پولیس کے ساتھ کھڑی ہے ہر قسم کی سہولیات اسلحہ اور جدید گاڑیاں دیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کرین گے کے پی میں میرٹ پہ بھرتیاں ہوئیم تمام صوبوں میں میرٹ ہی لاگو کرین گے عوام مسائل کے حل کے لیئے بے دھڑک آئین ان تھانوں کو حقیقی دارلامن بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیس ایک بہترین ادارہ ہے جس میں تمام افسران اور ملازمین کو عوام کو عزت دینا ہوگی تبھی جرائم کا ملک سے خاتمہ ہوسکتا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کہا کہ پنجاب کے 29تھانوں کو ماڈل بنا کر عوام کو عزت کے ساتھ ساتھ ان کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب ایسے اقدامات کررہی ہے

جس سے ناصرف جرائم میں کمی ہوگی بلکہ عوام کو تھانوں میں عزت ملے گی انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا یہ ایک بہترین قدم ہے کہ عوام کسی بھی اپنے جائز کام کے لیے تھانے میں جاتے ہیں تو وہاں ان کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات مل سکیں۔ جس سے ناصرف محکمہ پولیس کے افسران اور ملازمین باوقار ہونگے بلکہ وہ عوام کو عزت دیکر اپنے لیے فخر محسوس کرینگے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل لوگ تھانوں میں جاتے تھے

اور حوالات میں منشیات ڈکیتی راہبری اور سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے لیکن حکومت نے جرائم کے خاتمہ کے لیے ماڈل تھانے بنا کر ایک ایسی پالیسی روشناس کروائی ہے کہ اب جرائم کا خاتمہ یقینی ہوگا اور پولیس اس میں اپنا کردار ادا کرے گی۔جبکہ تفتیشی افسران بھی تفتیش کو براہ راست سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا اور ان کو علیحدہ تفتیشی روم جن میں تمام سہولیات میسر ہونگی دیئے جائینگے۔

انہوں نے کہاکہ اب پولیس ہیلپ لائن کے ذریعے کوئی بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیساتھ بات کرسکتا ہے۔کیونکہ حکومت پنجاب کا عزم پولیس کے رویوں کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم کا خاتمہ اور عوام کو عزت دیکر ان کے جائز کام قانون اور میرٹ کے مطابق حل کرنا ہے جس کو ہم یقینی بنائینگے۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ،رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان، ثبرینہ جاوید،قاری محمد عمر فاروق کے علاوہ معززین ضلع کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر موجود تمام معززین نے حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ عمل ہر ضلع کے تمام تھانوں میں ہونا چاہئے کیونکہ اگر پولیس کے رویے درست ہونگے تو عوام میں ان کا احترام بڑھے گا جبکہ سب ملکر اس ملک کو جرائم اور برائی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کا ماڈل تھانوں کا ویژن قابل ستائش ہے جس میں انہوں نے عوام کو عزت دینے کے لیے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرکے ایک نئی مثال کی ہے جسے یقینا جاری رکھا جائیگا۔دریں اثناء نمل کالج موسی’خیل میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور آئی ٹی کا ہے طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ آء ٹی کی بھی ضرور تعلیم حاصل کرین کیونکہ اب موجودہ دور میں کمپیوٹر کے بغیر ترقی ہی ناممکن ہے ملک بھر کے سکولوں کالجوں میں مزید کمپیوٹر لیبس بنائیں گے سرکاری دفاتر میں مینوئل سسٹم اب ختم ہو چکا تمام دفاتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی استعمال ہو رہی ہے اور کمپیوٹر ہی سے کام ہو رہا ہے یہ سسٹم بہت مفید ہے نمل کالج سے فارغ آء ٹی اور دیگر شعبوں کے طلباء ملک اور بیرون میں نوکریاں کر رہے ہیں بعد ازاں وزیراعظم نے نمل کالج میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا قبل اذیں میانوالی پولیس کی طرف سے وزیراعظم کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا اور انہیں ڈی سی میانوالی و دیگر حکام نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…