منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

شدید برفباری، لواری ٹنل کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں،ناقابل برداشت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (این این آئی) چترال بھر میں گذشتہ رات بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے زیادہ برفباری لواری ٹنل ایریا میں ہوئی، جہاں تقریبا دو فٹ برف پڑی۔ جس کی صفائی کا کام جاری ہے۔ برف کی زیادتی کی وجہ سے گاڑیوں کو لواری ٹنل تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور سینکڑوں گاڑیاں لواری ٹنل کے دونوں طرف پھنس گئیں جبکہ ڈرائیوروں کو ٹائروں پر سنو چین کے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گذشتہ رات سے برفباری کے نتیجے میں لواری ٹنل ایریے میں گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے پھسلن کا سامنا کرنا پڑ ا کیونکہ روڈ پر سے جو برف ہٹائی گئی ہے وہ دو گاڑیوں کے کراس کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ اس لئے ایک دوسرے کو راستہ دینے کیلئے گاڑیوں کو اکثر مقامات پر برف میں سے گذرنا پڑتاہے۔ اور پھسلن کی وجہ سے وہ برف میں پھنس کر رہ جاتی ہیں۔ اس لئے اس روٹ پر چلنے والے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ پرسے برف صحیح معنوں میں ہٹائی جائے تاکہ دو گاڑیاں ایک دوسرے کو کراس کر سکیں۔ حالیہ برفباری میں شیشی کوہ میں ایک فٹ مڈکلشٹ میں 14 انچ برف پڑی ہے۔ بگوشٹ اور گبور میں ایک فٹ، بمبوریت شیخاندہ میں 8انچ، گولین 5انچ،تورکہو موڑکہو خاص گرم چشمہ اور بونی میں 4انچ بتائی جاتی ہے۔ تاہم چترال لوئر اور چترال اپر انتظامیہ کے مطابق کہیں سے بھی روڈ بلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ برفباری کے باعث چترال بھر میں ٹریفک محدود رہی۔ جس کے باعث ملازمین کو دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف برفباری سے سرد اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ برفباری سے جلانے کی لکڑی کو بھی پر لگ گئے۔ جبکہ گیس کی قیمت میں حکومتی اضافے اور ناقابل برداشت بجلی بلوں کی وجہ سے غریب لوگ بغیر ایندھن کے کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اشیا خوردونوش مہنگی کرکے صرف نوالہ نہیں چھینا۔ بلکہ ایندھن مہنگی کرکے لوگوں کواس آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ کہ کب تک یہ لوگ بغیر لکڑی، گیس، بجلی یخ بستہ ہواوں اور موت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…