اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے آپریشنل معاملات پاکستان کے حوالے کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے حوالے سے
تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور وہاں کی انتظامیہ اب آپریشنل معاملات کی جانب جا رہی ہے۔ پاکستان سے جو افرادی قوت بھیجی گئی تھی وہ تعمیراتی شعبہ سے متعلق تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں قطر میں منعقد ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے آپریشنل معاملات میں مدد کیلئے پاکستان آرمی، ایئر فورس کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو قطر بجھوایا جائے گا۔