کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے کیخلاف ہوائی فائرنگ اور نوجوان پر تشدد بنانے کا مقدمہ درج ہو گیا ۔ تفصیلات کےمطابق میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور ان کے گارڈ کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ایک نوجوان پر تشدد کرنے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقدمہ حسنین حدر کی مدعیت میں درج ہوا
جس کے مطابق اسے اسلحہ دکھا کر جانے مارنے ، ہوائی فائرنگ کر کے ڈرانے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیمور وسیم نےاپنے گارڈ کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تاہم وہاں پر مقیم شہری حسنین حیدر نے انہیں روکا جس پر میئر کراچی کے بیٹے اور گارڈ نے اس پر تشدد کیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ۔