منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا ایک اور یوٹرن، موٹرویز اور قومی شاہراوں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مواصلات نے 11 دسمبر کو جاری کیا جانیوالا موٹرویز اور قومی شاہراوں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔وزارتِ مواصلات نے موٹروے پولیس اور متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ حکومت کے کامیاب مذاکرات کے بعد جرمانوں میں اضافہ واپس لیا گیا۔

خیال رہے کہ موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر جرمانے بڑھا کر دس ہزار تک کر دیئے تھے۔ تیز رفتاری پر 10 ہزار، اوور لوڈنگ پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں بھاری اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ گڈز الائنس نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی تھی۔ہڑتال کی وجہ سے لاہور، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اورملتان سمیت دیگر کئی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا اور وہ بھاری بھرکم سامان کے ہمراہ بس اڈوں پہ ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث ٹرینوں میں بے پناہ رش بھی دیکھنے میں آیا۔گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اینڈ گڈز کے نمائندہ وفد سے مذاکرات کیے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت چار رکنی کمیٹی بنائے گئی جو ٹرانسپورٹرز کی چار رکنی کمیٹی سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل تلاش کریگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…