جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نیا پاکستان ہائو سنگ پروگرام،کم آمدنی والے افراد کیلئے خوشخبری سال نو کے آغاز پر  حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر ہائوسنگ میا ں محمود الرشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صوبے میں کم آمدنی والے افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد تعمیراتی کام جلد شروع کر دیاجائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیما ن خان نے

نیا پاکستان منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میںکسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور چیف سیکرٹری پنجاب نے سستے گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں نجی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ تمام متعلقہ ادارے سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔ اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ ندیم محبوب نے بتایا کہ فیز ون اور ٹو کے پی سی ون منظور ہو چکے ہیں جبکہ فیز ون کے تحت چھ اضلاع اوکاڑہ، لودھراں، بہاولنگر، بھکر، لیہ اور خوشاب میںقرعہ اندازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ان اضلاع میںکل 4420پلاٹ مختص کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں صرف ضلع اوکاڑہ میں 859، لودھراں میں 893، بہاولنگر میں 1144، بھکر میں189، لیہ میں124اور خوشاب میں 1211پلاٹ رکھے گئے ہیں۔اجلاس میں فیز ٹوکے تحت تعمیر کئے جانیوالے اپارٹمنٹس، گھروں اور تقسیم کئے جانیوالے پلاٹو ں پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے اجلاس کو بتایا کہ فیصل آباد میں 192 اپارٹمنٹس، ملتان میں 384، اور لیہ میں فیز ون میں 89اور فیز ٹو میں 73، جوہر آباد میں 147، لیاقت آباد میں 250گھر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ پتوکی میں 545اور حضرو میں 589پلاٹ کم آمدن والے افراد کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔اجلاس میں محکمہ ہائوسنگ کے ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلانگ ایجنسی (فاٹا) اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…