منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کی گاڑی  کی ٹکر سے  دو لیگی کارکن زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ،آن لائن) احتساب عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گاڑی سے ٹکرا کر دو ن لیگی کارکن زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں رانا شفیق گوگا اور میاں عباس شامل ہیں۔ دوسری جانب  احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں

نیب حکام کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جنوری تک توسیع کردی،چوہدری شوگر ملز کیس میںمیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور جبکہ انکے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی ۔جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرپنجا ب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں تحقیقات کے مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کردیا جائے گا ۔عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 17 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔حمزہ شہباز نے کمرہ عدالت میں پیشی پر آئے اپنے کزن یوسف عباس سے بھی ملاقات کی۔حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔احاطہ عدالت میں حمزہ شہباز کو گفتگو سے روکنے کے لئے پولیس کا میگا فون کا استعمال کیا تو وکیل نے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سے میگا فون چھین لیا۔احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں یوسف عباس کے

جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کی ۔جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر یوسف عباس کو عدالت پیش کیا۔عدالت نے نیب حکام کو چودھری شوگر ملز کیس میں جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتار ملزم یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14کی توسیع کردی ۔احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں

میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی ۔ نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت ابھی ٹھیک نہیں اوران کابیرون ملک علاج جاری ہے، جس پر عدالت نے نواز شریف کی 17 جنوری تک حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک اگر نواز شریف کی کوئی طبی رپورٹ آئے تو پیش کی جائے جبکہ مریم نواز کی جانب سے پلیڈر سلمان سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں اور عدالت نے اس کیس میں مریم نواز کو ریفرنس آنے تک استثنی دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…