دبئی (این این آئی)ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی مدد کے لیے 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان نے خلیفہ فنڈ فار انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کو پاکستان میں ایس ایم ایز کے لیے 20 کروڑ ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ میں
کہا گیا کہ ابوظبی کے ولی عہد کے اس اقدام کا مقصد مختلف منصوبوں میں جدت کی حوصلہ افزائی اور انٹرپرینورشپ کی حمایت، مستحکم اور متوازن قومی معیشت کی تشکیل کی کوششوں میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنا ہے جس سے ملک میں پائیدار ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔یہ اقدام پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کی خواہش کی بھی عکاسی کرتا ہے۔