جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ، مری میں  برفباری متوقع   6 جنوری  اور 7 جنوری کی رات کیا ہو سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات  نے شہریوں خبردار کرتے ہوئے پیش گوئی کر دی

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کم نہ ہوسکی ،بیشتر علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہے ، کوئٹہ سمیت شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد وادی کا منظر دل کش ہوگیا اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے کوئٹہ کا رخ کرلیا ہے، وادی میں صبح کے

وقت کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اْدھر پشین کے علاقے خانوزئی میں برفباری کے بعد ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اورخانوزئی اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینری پہنچادی گئی ۔خیبر پختوانخوا میں ضلع خیبر اور دیر بالا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ، جنوبی وزیرستان میں بھی  ہلکی برفباری سیسردی مزید بڑھ گئی ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی ، استور، اسکردو اور دیگر محلقہ علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی۔استور میں حالیہ زلزلے کے متاثرین شدید سرد موسم میں کھلے آسمان تلے امداد کے تا حال منتظر ہیں ،شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں کمی اورکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائبریاکی ہواؤں کی رفتار بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کم ہوجائے گی تاہم مغربی سسٹم کے باعث 6 جنوری کی رات اور 7 جنوری کی صبح ہلکی بارش متوقع ہے،جس کے باعث سردی کی شددت میں ایک بار پھر اضافہ ہوجائے گا۔پنجاب کے بیشتر شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہا ،دھند کے باعث گوجرہ فیصل آباد موٹروے ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑی۔گزشتہ رات لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا،محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں معمولی کمی اوراگلے ہفتے بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…