منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ سیاحت کے ڈرائیورکا راتوں رات کروڑ پتی بن جانے کا انکشاف،تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) محکمہ سیاحت کا ڈرائیورراتوں رات روڈ پتی سے کرو ڑ پتی بن گیا‘ ناجائز قبضے والی زمین پر ڈبل سٹوری مکان کے بعد ٹرپل سٹوری مکان بنانے کی تیاریاں شروع‘ زمینوں پر ناجائز قبضے اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ مکان کی تعمیرمیں آڑے آنے والی مہاجرین کی واحد پانی کی سپلائی لائن متاثر کر کے مہاجرین کو ایک ماہ سے پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا‘

مہنگائی کے اس دور میں جہاں دو وقت کی روٹی میسر کرنا ناممکن ہوگیا ہے وہاں ایک معمولی ڈرائیور اتنا امیر کیسے ہوگیا‘ مہاجرین حیران و پریشان‘عوام نے قبضہ مافیا کے سرغنہ مہاجرین کیمپ مانک پیاں کے رہائشی ذوالفقار علی اعوان عرف مجو کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ز مینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف نوٹس کا مطالبہ کردیا‘تفصیلات کے مطابق زمینوں پر ناجائز قبضے،ناجائز ذرائع آمدن سے مال بنانے والے محکمہ سیاحت کے معمولی ڈرائیور ذوالفقار علی اعوان نے مہاجرین کے لیے عرصہ حیات تنگ کر دیا‘ مہاجر کیمپ مانک پیاں کی واحد سپلائی لائن جس سے مہاجر کیمپ کے عوام کو عرصہ دراز سے پینے کا پانی میسر تھا کو ناجائز تعمیرات کی خاطر متاثر کر کے مہاجرین کو ایک ماہ سے پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا‘ ناجائز ذرائع سے کمائی گئی دولت سے ڈبل سٹوری مکان کے بعد اب ٹرپل سٹوری مکان کی تعمیرکی خاطرمہاجرین کی واحد سپلائی لائن بھی بند کرنے کے درپے ہو گیا‘ مہاجرین نے محکمہ بحالیات اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی سپلائی لائن کی بحالی سمیت راتوں رات روڈ پتی سے کروڑ پتی بننے والے ڈرائیو ر کے خلاف تحقیقات کریں کہ آیا اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…