پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سالِ نو کے جشن کیلئے آنے والے متعدد افرادپسنی کے قریب جزیرہ استولہ میں پھنس گئے، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسنی (این این آئی)بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سیاحتی جزیرے استولہ میں نئے سال کا جشن منانے کیلئے جانے والے متعدد افراد پھنس گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس گورگیج کے مطابق جزیرہ استولہ میں 10 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پھنسے ہوئے افراد میں وکلاء بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق پھنسے ہوئے افراد 31 دسمبر کو نیا سال منانے استولہ گئے تھے اور اب سمندر میں طغیانی کی وجہ سے جزیرے سے واپس پسنی

نہیں پہنچ سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق سمندری ہواؤں اور تیز لہروں کے باعث جزیرے تک رسائی میں مشکل پیش آرہی ہے، استولہ پر جانے کے لیے متاثرہ افراد نے این او سی بھی نہیں لیا تھا۔آخری اطلاعات تک جزیرے میں پھنسے ہوئے افراد نے اپنے گھرو والوں سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد انہیں جزیرے سے بحفاظت واپس لانے کے انتظامات کر ناشروع کر دیئے گئے۔آخری اطلاعات کے مطابق جزیرہ استولہ میں پھنسے افرادکو بحفاظت ساحل پر پہنچا دیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…