پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی نیندیں حرام کرنے والے میجر جنرل آصف غفور کی مری آمد، لوگوں کا حیران کن ردعمل، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (آن لائن) ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی مری آ مد،سیاحوں اور مقامی لوگوں سے گھل مل گئے ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی اور سینئر نائب صدر حاجی اسد خان سے ملاقات بھی کی ڈی جی آئی ایس پی آرنے ان کوڈی آئی ایس پی آر دفتر آنے کی دعوت بھی دی

میجرجنرل آصف غفورگذشتہ رات مری کے یخ بستہ موسم میں مری پہنچ گئے ان کو دیکھ کر مقامی لوگوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے مال روڈ پاک افواج زندہ باد اورڈی جی آئی ایس پی آرکے نعروں سے گونج اٹھا ڈی جی نے راجہ یاسر ریاست عباسی اور حاجی اسد خان سے ملاقات کی اور انکوباضابطہ طور پرڈی جی دفتر آے کی دعوت بھی دی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی اور شفٹ انچارج سٹی ٹریفک پولیس شفیق الرحمان بھی انکے ہمراہ تھے انکو دیکھ کر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی وہ عوام میں گھل مل گئے سیاحوں اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں راجہ یاسر ریاست عباسی اور حاجی اسد خان نے پاک آرمی میں انکی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کررکھی ہیں اس موقع پرلوگوں کی چاہت کا عالم دیدنی تھا سیاحوں اور مقامی لوگوں نے میجر جنرل آصف غفور کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مری کے لوگوں کی طرف سے بھرپور استقبال پر اور مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا،اچانک انکی مال روڈ پر آمد سے سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں وہ کچھ وقت مال روڈ پر گزار کر واپس روانہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…