جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سکھر میں ایک 3 منزلہ عمارت زمین بوس، چار بھائیوں کے خاندان کے 20 افراد ملبے تلے دب گئے، 3 ہلاکتوں کی تصدیق، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت حسینی روڈ پر واقع ہے،مذکورہ عمارت میں دو سے تین خاندان رہائش پذیر تھے۔ مقامی افراد ایمرجنسی لائٹس لے کہ ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں،

کمشنر سکھر نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے، دو خواتین اور ایک بچی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اس کے علاوہ نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چار سگے بھائیوں کی فیملی کے بیس سے زائد افراد اس بلڈنگ میں مقیم تھے، رسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، لوگوں نے جب اس واقعے کی اطلاع سنی تو وہ فوراً گھروں سے باہر نکل آئے اور ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اس میں پاک فوج کے جوان اور رینجرز بھی شریک ہیں اور ہیوی مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے، دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں حسینی روڈ پر تین منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمارت گرنے کے اسباب پر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انھوں نے کمشنر سکھر کو ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملبے تلے پھنسے لوگوں کو فورا نکالا جائے اورکوشش کریں کوئی جانی نقصان نہ ہونے پائے۔ وزیراعلی سندھ مزید ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ملبے سے نکلنے والوں افراد کو اسپتال میں علاج کروایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…