کراچی (این این آئی)کراچی چڑیا گھر میں شیر کا نشانہ بننے والے زو کیپر کا علاج جاری ہے۔کراچی کے چڑیاگھر میں پچھلے ماہ شیر نے اپنے رکھوالے پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ اسے کھانا دے رہا تھا۔ایک آواز میں پیروں میں گرجانے والا شیر نینڈو نے اپنے رکھوالے کنو کو کئی منٹ تک منہ میں دبائے رکھا۔زوکیپر نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پنجرے کے تالے چیک کررہا تھا جب اچانک قمیض کی آستین گرل میں پھنس گئی۔اس دوران شیر سمجھا کہ اوپر سے پردہ گر گیا ہے اور وہ پردہ سمجھ
کر کھیلتا رہا۔ گرل سے آستین نکالنے اور شیر کے ساتھ کھینچا تانی میں ہاتھ زخمی ہوگیا۔کنو نے تردید کی کہ افواہ اڑائی گئی کہ بیوی کیساتھ سیلفی بنارہا تھا جبکہ کسی نے کہا کہ شیر بھوکا تھا تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔زوکیپر نے بتایا کہ بیوی کے انتقال کو19سال ہوگئے ہیں اوراس دن شیر کو 2گھنٹے پہلے گوشت کھلا چکے تھے۔ چڑیا گھر کے شیر سے متعلق اس کا کہنا تھا کہ نینڈو ایک اشارے پر دوڑے چلا آتا تھا۔زوکیپر کنو نے بھرپور عزم کے ساتھ کہا کہ وہ ٹھیک ہو کر پھر نینڈو کا خیال رکھے گا۔