جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں گورننس کو تباہ کیا، عمران صاحب آپ نے تاریخی قرض لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، میاں نواز شریف نے قرض کا استعمال کہاں کیا؟ ن لیگ نے حقیقت بیان کر دی

datetime 2  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب دیتے ہؤے کہاہے کہ عمران صاحب نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں گورننس کو تباہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب 2018ء میں کاروبار، صنعتیں، روزگار چل رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نیب نیازی گھٹ جوڑ نے ملک میں ترقی کرتی معیشت، کاروبار اور روزگار تباہ کیا،

عمران صاحب کاروباری برادری اور بیورکریٹس کا اعتماد آپ کے جانے کے بعد بحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بیورکریٹس اور کاروباری برادری احتساب سے نہیں ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ سے خوفزدہ تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ جائیں گے تو ملک میں درست اور صحیح فیصلوں کا عمل تیز ہوگا،عمران صاحب آپ کے جانے کے بعد ملک میں کاروبار، روزگار اور صنعت چلے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ایک سال میں 11000 ارب کا تاریخی قرض لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 5 سال میں 10000 ارب قرض لے کر اتنے منصوبے لگائے جن پر آپ آج بھی اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قرض لیا تو قوم پر لگایا، آپ نے پانچ سال سے زیادہ قرض ایک سال میں لیا اور ضائع کردیا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے زیادہ قرض لے کر قوم پر غیرملکی قرضوں کا بوجھ بڑھایا لیکن یہ قرض لوگوں کی جیب میں جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قرض لیا تو بجلی کے اندھیرے ختم کئے،نوازشریف نے قرض لیا تو قوم کو گیس کے بحران سے نجات دلائی،نوازشریف نے قرض لیا تو گیارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قرض لیا تو ہزاروں کلومیٹر موٹرویز بنائیں،نوازشریف نے قرض لیا تو راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں عوام کو میٹروز کی سہولت دی،عمران صاحب 2018 سے 2019 تک کون سی سیاسی مشاورت آپ نے کی؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو پتہ بھی ہے کہ سیاسی مشاورت اور اتفاق رائے ہوتا کیا ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…