پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو بولی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کی ڈیڑھ دہائی پرانی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو 2006 کی ہے اور اس وقت عمران خان رکن اسمبلی تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے 14 سال قبل 2006 میں بھارتی دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے این ٹی ڈی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔

مذکورہ پروگرام میں عمران خان نے سیاست اور پاک بھارت تعلقات پر بات کرنے سمیت دونوں ممالک کے تعلقات، کرکٹ اور شوبز پر بھی بات کی تھی۔پروگرام کے دوران جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی؟ جس پر عمران خان پہلے تو مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ عین ممکن ہے کہ ان کی بات پر لوگوں کو یقین نہ آئے تاہم انہیں ایک معروف اداکار نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عمران خان نے یہ جواب مسکراتے ہوئے دیا اور انہوں نے اداکار کا نام لینے سے گریز کیا تاہم میزبان نے انہیں اداکار کا نام بتانے اصرار کیا۔عمران خان نے میزبان کے بے اصرار پر بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دیو آنند کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی اور وہ انہیں پیش کش کرنے کیلئے انگلینڈ آئے تھے۔عمران خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تاہم انہوں نے دیو آنند کی پیش کش ٹھکرادی کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ ’وہ اداکاری نہیں کر سکتے۔عمران خان نے بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرانے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ وہ ایک کرکٹر تھے اور انہیں کھیل کے علاوہ کچھ نہیں آتا تھا اور انہیں لگتا تھا کہ وہ اداکاری نہیں کر سکیں گے اس لیے انہوں نے پیش کش مسترد کردیعمران خان نے پروگرام میں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی فلم ساز اسماعیل مرچنٹ نے بھی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔عمران خان کی پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرانے کی ان کی خبر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی و عالمی میڈیا نے بھی خبریں شائع کیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…