اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں وزارت انسانی حقوق نے صوبوں میں پولیس کی جانب سے معصوم شہریوں پر روا رکھے جانے والے مظالم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں کہاگیاکہ پنجاب پولیس کی حراست میں 16 شہریوں کی ہلاکت کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ پولیس حراست میں 3کی ہلاکت قصور میں جبکہ دو شہریوں کی ہلاکت فیصل آباد اور لاہور میں رجسٹرڈ ہوئے ۔ انسانی حقوق کے
مطابق گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، پاک پتن، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ایک ایک قیدی کی زیر حراست ہلاکت ہوئی۔وزار ت انسانی حقوق کے مطابق ادارہ جاتی کارروائی کی بنیاد پر 13 پولیس افسران کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں حراست کے دوران ایک ایک شہری کی ہلاکت رجسٹرڈ ہوا ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق صوبہ بلوچستان نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔