کراچی(این این آئی)نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد سیکٹر
کے کرایے میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ہنگامی صورت حال ہو یا کسی عزیز و اقارب کے انتقال پر جانا پڑ جائے، اندرون ملک سفر کر نے والے مسا فروں کو یک طرفہ 35 ہزار رو پے سے زائد کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا جب کہ دو طرفہ کرایہ 70 ہزار سے زا ئد ہو جاتا ہے۔نیا سال آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں، ایئر بلیو اور سرین ایئر بھی اضافی کرائے وصول کر رہی ہیں۔