راہداری منصوبہ پٹڑی پر چڑھ گیا، اس سے 75ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں،چین نے ایک ارب ڈالر کی گرانٹ بطور تحفہ دی، ن لیگ نے بڑا دعویٰ کر دیا

1  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے آغاز میں سی پیک کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جس سے ابہام پیدا ہوا،پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کر داراد کیا،اب راہداری منصوبہ پٹڑی پر چڑھ گیا ہے، پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے جس کے ذریعے 75ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں اور 28ہزار پاکستانی چین میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،

نئے پراجیکٹ میں چین نے ایک ارب ڈالر کی گرانٹ بطور تحفہ دی ہے جس سے سوشل سیکٹر میں ڈویلپمنٹ ہوگی،تعلیم، صحت، پانی، زراعت کے شعبے میں ترقی ہوگی،پچاس نئے ہسپتال بنیں گے اور مرمت بھی ہوگی، تیس ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنیں گے، نو مبر میں چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ بھی ہوچکا ہے، چین نے پاکستان کو دو سال کیلئے دوارب ڈالر کی چھوٹ بھی دہے، تجارت میں جو عدم تواز ن تھا وہ بیلنس ہو جائیگا۔ خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان چین راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا محور ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم سٹریٹجک منصوبہ ہے اس کا تعلق کسی ایک صوبہ، کسی ایک پارٹی یا کسی ایک شخص سے نہیں یہ قومی سٹریٹجک منصوبہ ہے جس میں مکمل اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے جب سے یہ حکومت آئی ہے شروع میں انہوں نے نالائقی کی اور انہیں سمجھ بھی نہیں تھی اور پھر انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیئے جس کے باعث ابہام اور کنفیوژن پیدا ہوگئی اور کرپشن کے بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے حالانکہ ایک ڈھیلے کی کرپشن سی پیک منصوبہ میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کردار ادا کیا اور وہ خود چین گئے، صدر شی جن سے ملے اور ان کی تسلی بھی دی اور کہافکر نہ کریں ہم ضامن ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم نے پارلیمنٹ میں حکومت کو کہا آپ ایسانہ کریں اور اس منصوبہ کو سیاست کی خاطر خراب نہ کریں،

اس کے بعد وزیر اعظم نے چین کے دورے کئے اور پھر صورتحال میں بہتری آئی۔ انہوں نے بتایاکہ پانچ نومبر کو مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی اور سی پیک دوسرے فیز میں داخل ہوگیا ہے،پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے،75ہزار افراد کو نوکریاں ملی ہیں،28ہزار پاکستانی سٹوڈنٹ تعلیم حاصل کررہے ہیں، بیس ہزار طالبم علموں کو سکالر شپس کی آفر ہوئی ہے اور یہ آفر تین سالوں میں لڑکیاں اور لڑکوں دونوں کو ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب نئے پراجیکٹ میں چین نے ایک ارب ڈالر کی گرانٹ بطور تحفہ دی ہے

جس سے سوشل سیکٹر میں ڈویلپمنٹ ہوگی، تعلیم، صحت، پانی، زراعت،وکیشنل ٹریننگ اور پچاس نئے ہسپتال بنیں گے اور مرمت بھی ہوگی اور تیس ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنیں گے اب سی پیک پٹڑی پر چڑھ گیا ہے اور اس منصوبہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ نو مبر میں چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہوا ہے اور تجارت میں جو عدم توازن تھا وہ بیلنس ہو جائیگا۔انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کو دوسال کیلئے دو ارب ڈالر کی چھوٹ بھی دی ہے آپ کے چین کیلئے جو ایکسپورٹ ہیں ان کو ڈیوٹی فری کرینگے ان آئٹمز سے ہماری ایکسپورٹ مزیدبڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…