جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف دور میں کن 6کمپنیوں کو کم مارک ریٹ پر اربوں روپے بطور قرضہ دیا گیا تھا؟ انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے دور میں صرف 6کمپنیوں کو کم مارک ریٹ پر مجموعی طور پر 53ارب 28کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور قرضہ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ترکی کی کمپنیوں کے ذریعے لاہور کی صفائی کرنیوالی کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی کو

انتہائی کم سود پر 29ارب 93کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کا قرض دیا گیا،ایل ڈبلیو ایم سی کو 2016-17 کے دوران بھی 31 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو بھی 2016سے 2017کے دوران 7ارب 65 کروڑ روپے دئیے گئے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی 5 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا قرض دیا گیا۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے بھی 6 ارب 46 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد قرضہ حاصل کیا۔ پنجاب منرل کمپنی کو 1 ارب 63 کروڑ 30 کروڑ روپے قرض کی صورت میں دیا گیا۔آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث کمپنی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو بھی 83 کروڑ 99 لاکھ روپے کے قرض سے نوازا گیا۔ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 50 کروڑ روپے قرض کی صورت میں دئیے گئے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمپنیوں کو دئیے گئے قرض پر آڈٹ کے لئے متعلقہ تمام تر دستاویزات جس میں بیلنس شیٹ، نفع و نقصان کی رپورٹ فراہم نہیں کی گئیں،حکومت اور کمپنیوں کے درمیان قرض کے معاہدے کی محکمہ قانون سے منظور کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی،کمرشل کمپنیوں کو کم یا نرم سود پر قرضے دئیے گئے جبکہ خود پنجاب حکومت نے زیادہ سود پر بیرون اور اندورن ملک سے قرضے لئے،کمپنیوں کو نوازنے کے لئے قرضوں کے گریس پیریڈ میں متعدد بار اضافہ کیا گیا۔آڈیٹر جنرل نے صوبائی و ضلعی حکومت کے محکمے ہونے کے باجود کمپنیوں کا قیام و قرض دینا مشکوک قرار دیا ہے۔محکمہ خزانہ نے آڈیٹر جنرل کو آگاہ کیا کہ متعلقہ مجاز اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق محکمہ کو قرض دینے کا اختیار حاصل ہے۔ اس حوالے سے آڈیٹر جنرل پاکستان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں قرض دینے کے حوالے سے جامع تحقیق ہونی چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…