پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش ایم کیو ایم کا موقف سامنے آگیا ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہی بلکہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں خود ان سے ناراض ہیں۔تفصیلات کیمطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے

سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں، سندھ میں دینے کو تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، کسی کو اتحاد کی پیشکش کرنا جمہوری طریقہ ہے ، عوام کے لیے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں ہوا، یہ کسی سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں تو ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہی انہوں نے کراچی کی صفائی مہم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی شہر کا کچرا صاف کرنے آئے تھے مگر وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی پیشکش سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ شمولیت کی پیشکش نہیں، محض جلسے میں تقریر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مایوس ہو کر وفاقی حکومت میں شامل ہوئے تھے نہ کہ کسی کے کہنے پر شامل ہوئے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل وزارتوں سے حل نہیں ہوں گے اگر پیپلز پارٹی ہاتھ ملانا چاہتی ہے تو فارمولا دے وزارتیں نہیں۔سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچھ نہیں دیا، ہاں اگر وہ بلدیاتی نظام صحیح کرے تو ہم ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے مشروط اتحادی ہیں لیکن وعدے پورے نہیں کیے گئے جس پر مایوسی ہے، وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ان کے اتحادی مایوس ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…