ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافروں کی ہلڑ بازی دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019 |

لندن( آن لائن )پی آئی اے کی لندن سے پاکستان کو پرواز کے لیے تیار فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جس کی وجہ ایئر پورٹ پر دو مسافروں کا آپس میں لڑ پڑنا تھا۔ دونوں مسافر نشے کی حالت میں ایئر پورٹ پر آئے تھے تاہم کسی وجہ سے ان کے درمیان تکرار شروع ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدل گئی جس کے باعث پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی اور مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازجو کہ لندن سے اسلام آباد آ رہی تھی، میدان جنگ بن گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 786 کے اڑان بھرنے سے پہلے دو مسافرایک دوسرے سے لڑ پڑے اور بات اس حد تک آ گئی کہ دونوں میں ہلڑ بازی شروع ہو گئی۔ موقع پر دونوں مسافروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور انہیں لندن ائیرپورٹ پر ہی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے پولیس کو خبر دے دی تھی۔ تاہم پولیس نے وقت پر پہنچ کر دونوں مسافروں کو جہاز سے گرفتار کر لیا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو ایک گھنٹے کا انتظار کرنا پڑا۔ پی آئی اے چونکہ آج کل ویسے ہی بحران کا شکار ہے، اس کے صارفین اس سے کچھ خاص خوش نہیں ہے۔ انہیں تقریبا ہر باز پرواز کی تاخیر کا شکار ہوتا ہے ، تاخیر بھی کچھ دیر کی نہیں، اکثر 6 یا اس سے بھی زیادہ دیر کی۔یاد رہے کہ تصادم کے وقت دونوں مسافر نشے کی حالت میں تھے اور اسی حالت میں وہ سفر کرنے والے تھے۔ لہذا پی آئی نے اس پر مکمل طور پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ان کی کسی پرواز میں اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب سے پاکستان آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھا، طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑ گیا، کپتان نے مہارت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کوایک انجن کی مدد سے بورڈنگ برج پر پارک کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…