جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور شاہد خاقان عباسی ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے گئے تو کتنے اخراجات ہوئے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس پر کتنے اخراجات آئیں گے؟ حیران کن فرق

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر ممکنہ اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کم ترین اخراجات میں 21 تا 23 جنوری 2020 ڈیوس کا دورہ مکمل کریں گے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے دورے میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے کہیں کم اخراجات اٹھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا 2016 میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیوس گئے تو قوم کو یہ دورہ 7 لاکھ 62 ہزار 199 ڈالرز میں پڑاشاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم 2018 میں ورلڈ اکنامک فورم گئے تو 5 لاکھ 61 ہزار 381 ڈالرز خرچ کر آئے۔انہوں نے بتایا کہ 2012 میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 51 روپے کا خطیر سرمایہ صرف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ جنوری 2020 میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ ڈیوس محض 68 ہزار ڈالرز میں مکمل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن پر اٹھنے والے اخراجات بھی پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ سے کہیں کم رہے۔جولائی 2019 میں وزیراعظم واشگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف 2013 میں واشنگٹن گئے تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ کر آئے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ 2009 میں زرداری کے دورہ واشنگٹن پر 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 88 ڈالرز کا خطیر سرمایہ خرچ ہوا،ستمبر 2019 وزیراعظم عمران خان کا دورہ نیویارک بھی نہایت کفایت شعاری اور کم ترین اخراجات میں مکمل ہوا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ نیویارک پر 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کی کم ترین لاگت آئی۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری 2012 میں نیویارک گئے تو غریب قوم کی جیب سے 13 لاکھ 9 ہزار 6 سو 20 ڈالرز خرچ کرآئے،2016 میں نواز شریف نے نیویارک کا سفر کیا تو 11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز پھونک ڈالے گئے جبکہ 2017 میں شاہد خاقان عباسی نے نیویارک کا قصد کیا تو 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کر ڈالے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…