پتوکی (این این آئی)ٹیچر مہر اشرف نے ماہر تعلیم قصور افضل شاہین کا چھٹی نہ کرنے کاچھ سالہ ریکارڈتوڑ دیا۔بغیر چھٹی کئے سات سال لگا تار پڑھا کر نئی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑ کے سائنس ٹیچر مہر محمد اشرف نے
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے ماہر تعلیم قصور محمد افضل شاہین جنہوں نے اپنی شادی اور ولیمے والے دن بھی پڑھا کرفرض شناسی کی مثال قائم کی تھی کو رول ماڈل بناتے ہوئے سکول سے چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مسلسل ساتویں سال بغیر چھٹی کئے پڑھا کر ٹیچر محمد افضل شاہین کا چھ سالہ ریکارڈ توڑ کر ایک نئی مثال قائم کر دی۔پرنسپل ملک اللہ داد،پنجاب ٹیچر یونین ضلع قصور کے عہدیداروں حافظ احسن جمال، فاروق، اسحاق صدیقی، ارشد، عمران، عبدالشکور، حافظ عثمان،حافظ عطاء الرحمن،، راشد بھٹی، مشتاق و دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے مہر اشرف کوریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ مستقبل میں بھی اس مثال کو قائم رکھیں گے اس موقع ٹیچر مہر اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنامیرے پیشے سے زیادہ میرا جنون ہے پیغمبری پیشے کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھوں گا-